امریکی کمپیوٹر ساز کمپنی ایپل کا تیار کردہ پہلاکمپیوٹر 9لاکھ 5 ہزار ڈالر میں نیو یارک میں فروخت ہوگیا۔
برطانوی نیلام گھر بون ہیمز کے مطابق 9لاکھ 5ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والا ایپل ون کمپیوٹر سٹیو وازنیاک نے 1976ء میں ایپل کے شریک بانی سٹیو جوبز کے گیراج میں یا اپنی ہمشیرہ کے گھر میں تیار کیا جب کہ کمپیوٹر ہاتھ سے تیار کیا
گیا تھا۔
نیلام گھر کے مطابق کمپیوٹر مشی گن کے شہر ڈئیر برن کے ہینری فورڈ میوزیم نے خریدا اور یہ دنیا کا مہنگا ترین کمپیوٹر ہے۔ بون ہیمز کے مطابق کمپیوٹر ایک مدر بورڈ ‘ تاریخی کی بورڈ ‘ سانیو مانیٹر ‘ لکڑی کے ڈبے میں بند تاریخی پاور سپلائی اور دو ٹیپ ڈیکس پر مشتمل ہے اور کمپیوٹر کی فروخت سے عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں۔